لاہور ، ٹریفک حادثہ ،2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

لاہور(صباح نیوز)لاہورمیں کلمہ چوک انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار3 افراد کلمہ چوک انڈر پاس پلر سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو مردہ خانے جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں