بلوچستان بجٹ مثالی اور عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہو گا ،سینیٹر ثمینہ ممتاز

کوئٹہ ( این این آئی) مرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبہ کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ عبدالقدوس بزنجو حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجودجو صوبائی بجٹ برائے مالی سال2023-24 کی تیاری میں ہر علاقے کے لئے برابری کی بنیاد پر بجٹ مختص کیا ہے جس سے بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں اور وسائل کی دستیابی میں اہم پیشرفت ہو گی ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مزید کہا کہ مجوزہ بجٹ عوام دوست ہوگا اور یہ بجٹ حقیقی معنوں میں بلوچستان کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہوگا ۔مجوزہ بجٹ 2023-24 بلوچستان کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا جو کہ تمام بلوچستان کی نمائندگی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔بلوچستان حکومت نے صوبہ کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بجٹ انتہائی متوازن اور عوام دوست ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گااور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے ہر ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں جس سے بلوچستان ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کے برابر آجائے گا اور صوبے میں سماجی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس کا کریڈٹ قدوس بزنجو کی حکومت کو جاتا ہے ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ان حالات میں بلوچستان کے لئے اس سے اچھا بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے امید ظاہر کی کہ آئندہ مالی سال بجٹ برائے 2023-24بجٹ بناتے وقت ہر طبقے کی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ ضروری ہے کہ نچلے طبقے کے لئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جائے اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو بلوچستان کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے آئندہ بجٹ میں انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کے لئے بہت سے منصوبے مختص کئے جائیں گے جو کہ بلوچستا ن کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حکومت نے بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت سنبھالتے ہی صوبہ کو معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور بہتر اقتصادی معاشی پالیسیوں سے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کے لئے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے نئے باب کھولے اور صوبہ کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ بلوچستان حکومت اسی طرح بلوچستان اور اس کے عوام کی خدمت اور کی ترقی کے لئے دن رات کوشاںرہے گی اور بہت جلد بلوچستان کو ہر شعبے میںدیگر صوبوں کے برابرلا کھڑا کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں