طوفانی ہواﺅں سے ہوشاب، پنجگور ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 3 ٹاور کی بحالی کا کام جاری
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ شدید طوفانی ہواں کے باعث132Kvہوشاب‘پنجگور ٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 3ٹاورزکی مرمت وبحالی کاکام جاری ہے ترجمان نے مزید کہاکہ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی خصوصی ہدایت پر کیسکونے ہنگامی بنیادوں پر132Kv ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے سامان اور عملہ روانہ کردئیے گئے جس کے بعد جمعرات کے روز کیسکوکاشعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن(جی ایس سی)اور گرڈسسٹم آپریشن(جی ایس او)کی ٹیموں نے مرمت وبحالی کاکام تیزی سے شروع کردیاہے اور توقع ہے کہ مذکورہ ٹاورزکی دوبارہ تنصیب اور مرمت و بحالی کاکام جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ واضح رہے کہ منگل کی شام شدید طوفانی ہواں کی وجہ سے132Kv ہوشاب ٹو پنجگور ٹرانسمیشن لائن کے تین ٹاور ز گر گئے تھے جس کے نتیجے میں پنجگور گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔تاہم کیسکونے صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک بجے132kV پنجگور گرڈ اسٹیشن کو 132kVناگ گرڈ اسٹیشن کے زریعے قومی گرڈ سے منسلک کر کے پنجگور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی تھی اوراس طرح پہلی مرتبہ مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور کونیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی جس کے بعد اب معمول کے مطابق پنجگور کو نیشنل گرڈ سسٹم سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔


