غیر آئینی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنا دشمنی کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
کوئٹہ : تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قائم مقام صدر ملک حنان خان بازئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ قائم مقام جنرل سیکرٹری اجلاس بلا کر آئینی و مشاورت سے صدر و جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں غیر آئینی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنا پارٹی دشمنی کے مترادف ہے ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدایداران اتفاق اتحاد اور مشاورت سے تنظیم سازی کو مزید فعال بنائیں یہ بات جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی چند عہدایداران پارٹی سے مستعفی ہوئے ہیں جنکی خالی پوزیشن پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے تمام عہدایداران نے آئین و منشور کی روشنی میں مشاورت ، اتفاق او اتحاد سے میرٹ، نظریے اور کارکردگی کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا ہے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری کو بذریعہ خط ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدایداران کا اجلاس بلائے جس میں آئینی طور پر ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ ہم پہلے سے بھی بہتر انداز میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں تنظیم سازی ، شمولیتی پروگرام، پارٹی کے بیانیہ اور پارٹی کو یونٹ تک کی تنظیم سازی بہتر سے بہتر بناکر چیئرمین عمران خان کے وژن، نظریے اور فکر کے حوالے سے عوام میں شعور وآگاہی اجاگر کرسکیں اس مشکل وقت میں غیر آئینی و غیر مشاورتی نوٹیفکیشنز سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں بلکہ پارٹی دشمنی کے مترادف ہے اس وقت پارٹی میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے ہم سب نے ذاتی مفادات و ترجیحات سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرناہوگی تاکہ ہم اپنی حقیقی آزادی کی منزل پا سکیں۔


