مسلم باغ، بھتہ نہ دینے پر آئل ٹینکر کو جلا دیا گیا، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر کے بیٹے کیخلاف بھتہ نہ دینے پر آئل ٹینکر کو جلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سرکاری زرائع کے مطابق لیویز تھانہ مسلم باغ میں گاڑی کو جلا نے کامقدمہ سلام خان سمیت تین افراد کے خلاف در ج کر لیا گیا ہے مقد مہ عبدالمالک نامی شخص کی مد عیت میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے آئل ٹینکر میں ڈیزل میختر لے جایا جارہا تھا بھتہ نہ دینے پر سلام خان مہترزئی اور ان کے ساتھیوں نے آئل ٹینکر پر فائرنگ کی فائرنگ سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی گاڑی میں لاکھوں روپے کا تیل بھی جل کر ضائع ہوگیا ملزم سلام خان وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر کے قریبی عزیز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں