حکمرانوں کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں ، ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ آئی ایم ایف کے بغیرچارہ نہیں، 30 جون تک آئی ایم ایف کا پتہ لگ جائے گا، معیشت ڈوبتی ہے تو ملک ڈوبتا ہے، بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریر میں زمین آسمان کا فرق ہے، سیاسی عدم استحکام تباہی و بربادی لائے گا۔انہوںنے کہا کہ ڈارکی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے ٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکے بغیرچارہ نہیں30جون تکIMFکا پتہ لگ جائیگا،معیشت ڈوبتی ہے توملک ڈوبتاہے ،بجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہے ،سیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، شہباز شریف کہتا ہے جو ڈار کی ٹانگیں کھنچے گا اسے کان سے پکڑ کر نکال دوں گا، بلاول کو سیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعد آئی، پاکستان کے تمام معاشی امور کے ماہر کہتے ہیں کہ ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ آنے والی حکومت کیلئے آگے کھائی اور پیچھے گڑھا ہے، B پلان نامعلوم ہے، سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے، بلاول نے کہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتے اسی طرح ملک میں جیتیں گے۔ اسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے ہر آدمی دا ئوپہ بیٹھا ہے ،دیکھنایہ ہے کس کادائو لگے گایا سب دا ئوکی زد میں آئیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیا ، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ لوگ باشعور ہو چکے، ترقیاتی فنڈ کا ووٹ نہیں رہا، اگر غریب کو ووٹ کا حق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، حکمرانوں کی آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے، زمینی حقائق سے بے خبر ہیں جو فیصلہ کر رہے ہیں الٹا ان کے گلے پڑ رہا ہے۔


