مانجھی پور، جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے
مانجھی پور، جیکب آباد (انتخاب نیوز) مانجھی پور اور گردونواح میں آج گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا سورج جیسے سوا نیزے پر آ گیا ہو درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا چرند پرند اور انسان گرمی سے نڈھال ہونے لگے اس قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری عوامی حلقوں نے کیسکو چیف بلوچستان اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی گرم علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے تاکہ لوگ قیامت خیز گرمی سے بچ سکیں۔ علاوہ ازیں جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، بجلی کا طویل بریک ڈاو¿ن، شہری بلبلا اٹھے، کاروبار زندگی مفلوج ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیپکو حکام کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاو¿ن کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں، سیپکو حکام کی جانب سے شہر کے مختلف فیڈرز پر 6گھنٹوں سے زائد غیر اعلانیہ بریک ڈاو¿ن کیا گیا جس کی وجہ سے شہری شدید تکلیف سے دوچار رہے،قیامت خیز گرمی میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے عوام کوقیامت خیز گرمی میں چین کی سانس لینے دی جائے۔


