سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں