کوئٹہ، پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ میںپولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس گشت کے دوران دوراہزنراہگیر سے اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل چین رہے تھے پولیس کو آتا دیکھ ملزمان نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں