شر پسند عناصر قلعہ سیف اللہ میں بھتہ نہ دینے والے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں نذر آتش کردیتے ہیں، ریکی قبائلی

کوئٹہ ( این این آئی) قبا ئلی ر ہنما ءسر دار محمد علی ر یکی نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں ریکی قبائل کی گا ڑ یو ں کو نظر آ تش اور ٹرانسپورٹر سے بھتہ ما نگ کر انہیں تنگ کیا جا رہا ہے ، ہم پر امن لوگ ہیں ہم حالات کو خراب نہیں کر نا چاہتے ، واقعات میں ملوث افراد نے اگر 48گھنٹوں کے اندر ہم سے رابطہ نہیں کیا تو ہم تمام شاہراہوں کو بند کر کے احتجاج کریں گے ۔یہ بات انہوں نے ملک حاجی نا صر ریکی، حاجی مراد ریلی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں ہمارے ریکی قبائل کی گاڑیوں کو نظر آتش کیا گیا اس سے قبل بھتہ مانگ کر تنگ کیا جا تا رہا ہے ہماری ٹرنسپورٹرز کی بسوں کو روک کو شیشے توڑ نے اور بھتہ نا دینے کی صورت میں علا قے سے گزرنے نہیں دیا جاتا اسکے باوجود ہم بلو چ اقوام نے میا نروی کا مظاہر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی مشران ، خان وملک ہیں اگر انہوں نے ہم سے48گھنٹوں کے اندر رابطہ نہیں کیا گیا تو وہ بھی پھر اپنے نفع و نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے ۔ انہوں نے ریکی قبائل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ48گھنٹوں تک صبر کا دامن پکڑے رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بروقت اپنے وطن عزیز پاکستان کے لئے جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی دیتے رہیں گے ، اعلیٰ عدلیہ، فوج سمیت دیگر تمام فورسز پر ہمیں بھروسہ ہے لیکن ہمارے ساتھ ایسے واقعات کا پیش آنا قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے سیکورٹی اداوں سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعے میں ملوث شخص وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینیٹر کا بھائی ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ کسی بھی قسم کے نا خوش گوار واقعہ پیش آنے سے قبل واقعے کا نوٹس لیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر 48گھنٹوں کے اندر ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا تو ہم تمام شاہراہوں کو بند کر کے احتجاج کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں