مشکے میں منظور احمد کے قتل پر افسوس ہے، مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہیڈ ماسٹر گرجک ہائی اسکول مشکے منظور احمد کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ تخریب کاروں نے ہمارے بچوں کے مستقبل کی تعمیر کرنے والے استاد کو تخریب کاری کا نشانہ بنا کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے صوبے کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنے کی کوشش کرنے والے قوم کے دشمن ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے شعبہ تعلیم کے لئے منظور احمد شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments