این ایچ اے کی نااہلی، مرکزی شاہراہیں خستہ حال، ٹوٹے پل تعمیر نہیں ہورہے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجرہ پل بولان اور N-25 پر اوتھل کے قریب پلوں کی عدم تعمیر اور ژوب دہانہ سر ڈیرہ اسماعیل شاہراہ کی خستہ حالی کا ہنگامی بنیادوں پر تعمیر شروع کی جائے ایک سال گزرنے کے باوجود این ایچ اے حکام نے کوئی کام نہیں کیا، اب پھر مون سون کی بارشیں شروع ہوچکی ہیں، آئے روز پنجرہ پل پر ٹریفک بند رہتی ہے، اوتھل اور بیلہ کے مابین پلوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو رہی ہے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بلوچستان کے زمینداروں‘ عوام اور ٹرانسپورٹروں کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا ہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی ‘ صوبائی حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر پنجرہ پل ‘ اوتھل تا بیلہ اور ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان مرکزی شاہراﺅں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے اگر این ایچ اے حکام نے مندرجہ بالا ایریاز میں کام شروع نہیں کیا تو پھر ٹرانسپورٹرز‘ زمیندار اور عوام مل کر عید کے بعد 5 جولائی کو ہنگامی اجلاس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل اور احتجاج کا فیصلہ کریں گے این ایچ اے حکام نے پچھلے سال وزیراعظم کو پنجرہ پل بلا کر ٹرانسپورٹروں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ ایک مذاق کیا اور کروڑوں روپے کا غبن کرکے این ایچ اے افسران اور اس کے ٹھیکیداران نے اپنی شاہ خرچیوں اور عیاشیوں پر خرچ کر دیئے اور سڑکوں کا حال جوں کا توں ہے ۔