حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس، عدالت نے صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت کی جانب سے معروف ٹک ٹاکر، حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیلِ ملزمہ کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ درج کر لیا گیا، حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور، پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔وکیلِ ملزمہ کا کہنا تھا کہ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، ریکارڈنگ نہیں کی، صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا، ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ملزمہ صندل خٹک کے وکیلِ نے عدالت میں اپنا مؤقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضا مندی سے بنائی گئیں، صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، تفتیش میں درکار بھی نہیں۔وکیلِ ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیا گیا۔