یونان کے ساحل پر کشتی حادثے میں جاں بحق 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

راملہ (صباح نیوز)فلسطینی وزارت خارجہ اور امور تارکین وطن نے اعلان کیا ہے کہ یونان کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے کے حادثے میں دو فلسطینی شہریوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔وزارت خارجہ امور کے سیاسی مشیر سفیر احمد الدیک نے کہا کہ یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں متعدد فلسطینی تارکین وطن جان سے گئے ہیں جبکہ بعض کے زندہ بچ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔الدیک نے کہا کہ دونوں متاثرین شام میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزین تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں