بلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے گرمی آئی نہیں ابھی تو آئے گی اور آج سے پارا مزید اوپر جا نا شروع ہو گامحکمہ موسمیات کے مطابق 24 جون تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہےاسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے اس کے علاوہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے بچا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments


