کیچ، بلیدہ میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ نذر آتش کردی، اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے
کیچ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں لیویز فورس کے ایک ناکے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا، کیمپ نذرآتش، حملہ آور فورسز کا اسلحہ ہمراہ لے گئے۔ واقعہ گزشتہ شب بلیدہ میں پیش آیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ناکے پر حملہ کرکے اہلکاروں کو حراست میں لیا، ان کا اسلحہ اپنے قبضے میں لینے کے بعد ناکے کو نذرآتش کردیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور انہیں بعدازاں رہا کردیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ناکے پر مبینہ طور پر سرحد کے کاروبار سے منسلک گاڑیوں سے غیرقانونی طور پر پیسے لیے جاتے تھے۔ علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ پیسے ضلعی حکام کے آفیسران کو دیئے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


