سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 4 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی،سرگودھا ،شیخوپور،ساہیوال (صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔کائوونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ افراد سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کیخلاف 4 مقدمات درج کرلئے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 166 کومبنگ آپریشن کئے گئے، جن میں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں