کوئٹہ،کسٹمز کی بڑی کارروائی ، 30کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 30کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز کوئٹہ نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور 13کروڑ مالیت کے چینی کے 11 ہزار بیگ، ڈھائی کروڑ مالیت کے یوریا کے 3 ہزار 537 بیگ، 10 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور 2 ہزار 570 اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے۔اسمگل شدہ سامان میں دیار لکڑی، غیر ملکی سگریٹس، ڈیزل، کپڑے کے علاوہ خواتین کے اسمگل سینڈلز بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments