قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس پاکستان بلوچ لاپتہ افراد کے مسئلے کے حل کی کوشش کریں، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ پاکستان میں بلوچستان کی مظبوط نمائندگی و موثر آوازو بلوچستان کے مائیہ ناز نڈر بے لوث فرزند جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک طویل عرصے سے ایک گروہ کی جانب سے مخاصمانہ مزاحمت و مذموم مقاصد کے تحت آزمائش آزمائش کا شکار رہے ہیں آج اللہ تعالی نے ایسے حالات پیدا کردئیے ہیں جس صدر مملکت نے ان کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا آج اسی صدرمملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قبل از وقت چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان کے تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کرکے اپنے ماضی کے بے بنیاد کاروائی کو حرف غلط کی طرح مٹا کر بے بنیاد ثابت کردیا اور قاضی صاحب پہلے بھی اور آج ایک پھر سرخرو ہوئے ہم ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے توقع رکھتے ہیں وہ انصاف کا بول بالا کریں گے ملک میں امتیازی و اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ کریں گے ماضی میں آئین و قانون و انصاف و بنیادی حقوق سے ماورائے فیصلوں کو دوبارہ زیر غور لاکر عدالتوں کے خلاف منفی تاثر کا خاتمہ کریں گے بلوچستان کو بنگلہ دیش بننے سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہوئے لاپتہ افراد ،کی بازیابی و ساحل و وسائل پر دسترس و حق ملکیت تسلیم کرنے بلوچ کے شناخت کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرکے صوبے میں امن و آشتی و بھائی چارہ و باہمی رواداری کو فروغ دینے برداشت و تحمل کے تناظر میں ریاست کو طاقت کی بجائے بات چیت و مزاکرات پر آئین کے تحت اختلاف رکھنے والوں کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے میں مدد دینے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔


