پنجگور میں بلدیات کی مخصوص نشستوں پر انتخاب آج ہوگا، نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی مد مقابل

پنجگور (این این آئی) پنجگور ضلع کونسل کی مردوخواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل آج ہوگا نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی آمنے سامنے معرکہ سخت دونوں فریقوں کی جانب سے برتری کے دعوے ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لئے مخصوص نشستوں پر انتخابی دنگل آج سجے گا بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے بی این پی عوامی کو بی این پی مینگل سپورٹ کررہی ہے جبکہ نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آپس میں اتحاد کرلیا ہے دونوں جانب سے برتری کے متضاد دعوے کیئے جارہے ہیں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کی صدارت میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور لاءاینڈ فورس منٹ کے اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی اور مخصوص نشستوں پر پرامن انتخابات کے انعقاد اور الیکشن کمیشن کی طرف سے مرتب کردہ قوانین کی فریقین کی طرف سے پاسداری کرنے کی بابت صلح ومشورہ کیئے گئے تاکہ مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچے واضح رہے کہ پنجگور کی ضلع کونسل کی چیرمین شپ پر پہلی مرتبہ روایتی افراد کا شکنجہ اور گرفت مظبوط ہونے والا ہے نیشنل پارٹی کی طرف سے سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح کے بھائی عبدالمالک امیدوار ہیں جبکہ بی این پی عوامی نے متوقع طور پر حاجی طاہر نامی شخص کو اندرون خانہ نامزد کردیا ہے جو حال ہی میں بی این پی عوامی کو جوائن کرچکا ہے پنجگور میں سیاسی روایتوں سے ہٹ کر چیرمین شپ پر خاندانی اور کاروباری غلبہ رہے گا جس سے عام نظریاتی سیاسی ورکر سیاست سے نہ صرف بدل ہوتا جارہا ہے بلکہ سیاست اور نظریاتی سوچ کا اب خاتمہ بھی قریب ہوگیا ہے اب ایک سیاسی ورکر نے محسوس کرلیا ہے کہ سیاسی قربانیوں کا کوئی فائدہ نہیں جسکے پاس دولت اور سیاسی طور پر منعظم وراثت ہوگی وہی سیاست میں فٹ رہے گا دوسری صورت میں ایک عام سیاسی ورکر ٹیشو پیپر کی مانند ہے جسے صرف الیکشن کے لیے سیڑھی بناکر استعمال تو کیا جاتا ہے لیکن فیصلہ سازی میں انکی کوئی اوقات نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں