ملک کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی
اسلام آباد(صباح نیوز) محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments


