تاجروں سے بھتہ کی شکایات افسوسناک ہیں، حکومتی رٹ ہر صورت قائم کی جائیگی، ضیا لانگو
کوئٹہ (این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو نے بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ۔جمعرات کو ملاقات میں ارکان اسمبلی زابد ریکی ،حسن نواز بلوچ،یونس عزیز زہری ،سردار اسلم بزنجو ،سردار اسد مینگل ، علماءکرام ،قباہلی عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور کمشنر خضدار دواد خلجی کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی ۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا ہو گا آگے کے مسائل کو حل کر نے کے لئے طریقہ بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کو زیرو ٹالرنس پر لانا ہوگا۔ آئی جی پولیس کی سربراہی میں کمیٹی بنانے جائے گی، حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، حکومتی رٹ ہر صورت قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں سے بھتہ کی شکایات افسوسناک ہیں، بھتہ گیری جیسے ناسور نا قابل برداشت ہے روانہ کی بیناد پر کوآرڈینیشن کی جائے روڈز اور بازار قطعاً بند نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان، بھتہ گیری اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اگر انتظامیہ نے اقدامات نہیں کئے تو انتظامیہ کے خلاف میں خود ایکشن لوں گا۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل نکالیں قبائلی علاقوں کے اپنی روایات ہے علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کر کے معاملات کا پوچھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مسائل کا حل نکالیں علاقہ مکینوں کو تنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، قبائلی عمائدین کھل کر سرکار سے بات کریں۔ آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بھتہ گیری میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔


