کرپشن کیس، بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 26جون تک منظور کرلی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پائونڈ کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی ضمانت 4جولائی تک منظور کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں