بسیمہ میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش، گھروں میں پانی داخل، چھتیں اڑ گئیں، متعدد مقامات پر بجلی کے کھمبے گرگئے

واشک (آن لائن) بسیمہ میں دوسرے روز وقفے وقفے سے تیز ہواں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی گھروں کے چھت آڑا گئے بازار اور قیصر آباد میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل بجلی کے کھمبے گر گئے ناگ اور بسیمہ میں زمینداروں کے تیار فصلات زیر آب آ گئے درجنوں بندات سیلابی پانی میں بہہ گئے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر بسیمہ اور مضافاتی علاقوں میں آج دوسرے روز وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے طوفانی ہواں اور موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے بسیمہ بازار اور ٹان میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے بازار کے دوکانوں، مدرسہ اور گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا بسیمہ بازار سمیت گردونواح میں تیز ہواں کے باعث ایک گھر کی چھت آڑ گئی اور درجنوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، درجن سے زائد دیواریں منہدم ہو گئے اور قیصر آباد میں بانس نما بجلی کے 3 کھمبے گر گئے ناگ کے علاقے باغسوپک میں زمینداروں کے درجنوں سولر پینلز ٹوٹ گئے بسیمہ اور ناگ میں پیاز اور سبزیوں کی تیار فصلات زیر آب آ گئے اور درجنوں بندات سیلابی پانی میں بہہ گئے جس کے باعث زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں