عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد: عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، پابندی سے قومی ائر لائن کی ہفتہ وار 47 پروزایں معطل جبکہ 50 ہزار زائرین متاثر ہوئے۔پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی جدہ کیلئے 34 اور مدینہ کیلئے 13 پراوزیں شیڈول ہیں، بزنس ویزہ اور اقامہ مسافروں کی کم تعداد کے باوجود پروازیں چلانے پر مجبور ہیں، 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی ٹکٹس منسوخ کی گئی ہیں، قطر اور ایران پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں