وڈھ کے مسئلے پر چیف آف ساراوان اور جھالاوان اپنا کردار ادا کریں، مولانا رمضان مینگل
کوئٹہ (یو این اے) اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے وڈھ میں سردار اختر مینگل اور میر شفیق مینگل کے مابین تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جھگڑے کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چیف آف ساران نواب محمد اسلم رئیسانی،چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ زہری اور دیگر بلوچستان سرداران وڈھ میں مسلح تصادم کو روکنے کیلئے اپنا کردارادا کریں کشت وخون سے کوئی فائدہ نہیں ہم آپس میں بات چیت کے ذریعے اپنے تمام مسئلے حل کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا مولانا رمضان مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سردار اختر جان مینگل اور میر شفیق مینگل دونوں ہمارے لئے محترم ہیں امید ہے کہ وہ جرگے کے ذریعے اپنے مسئلے حل کرینگے تصادم سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا بلوچستان کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے بھائی چارے کی ضرورت ہے امید ہے کہ بلوچ سردار ان اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کرداراد ا کرینگے تاکہ دونوں کے درمیان تصادم کی بجائے مذاکرات سے افہام وتفہیم سے مسئلے کا حل نکا لا جائے ۔


