ٹونگا کے جنوبی علاقے میں 6.4 شدت کےزلزلے کے جھٹکے
نوکوآلوفا(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقعہ ملک ٹونگا کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یورپی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ٹونگا کے جنوبی جزائر میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔فوری طور پر زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 10 روز قبل بھی ٹونگا میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی، یہ زلزلہ 167 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔امریکی سونامی سینٹر نے زلزلیکے بعد سونامی کے خطرے کے امکان کو رد کیا تھا اور اس حوالے سیکوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


