منی میں خیموں کا شہر آباد، مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)منی میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا، مناسکِ حج کا آغاز پیر سے ہوگا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے عازمین حج کے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں ،20لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،منی میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا، آج (پیر سے ) مناسکِ حج کا آغاز ہوگا، عازمین8ذی الحجہ کو مکہ یا حرم ے قریب سے احرام باندھتے ہیں اور احرام باندھنے کے بعد تلبیہہ یعنی (لبیک اللھم لبیک )پڑھ کر شروعات کرتے ہیں۔ عازمین کل ( منگل ) 9 ذی الحج کو وقوفِ عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہوں گے۔فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے بھی عازمینِ حج کی بڑی تعداد موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں