پنجگور ٹریفک حادثہ ، دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

پنجگور انتخاب نیوز / پنجگور سرادک میں ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق ہوگئے ایک شدید زخمی پولیس کے مطابق طلحہ اختر نثارمنیر اور اختشام موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ سرادک سی پیک روڑ پر زمباد گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردیا جس کے نتیجے میں طلحہ اختر اور نثار منیر جان بحق ہوگئے جبکہ اختشام شدید زخمی ہوگیا پولیس نے حادثے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا اور زمباد گاڑی کو قبضے میں لے لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں