ہمارے ساتھ بھی بیٹھ جائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ملک کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔ یہ اہم پیش رفت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ملک کے ایوان بالا کے ہونے والے اجلاس کے دوران سامنے آئی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا یہ (پی ٹی آئی رہنما) جب محمود خان اچکزئی کو صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرسکتے ہیں۔ احتجاج کے لیے ان کے ساتھ (جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن) بیٹھ رہے ہیں جن کا نام لینا انہیں گوارا نہیں تھا، انہیں چاہیے کہ اب ملک کے لیے آئیں، بیٹھیں اور حکومت سے مذاکرات کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟ تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟ میں یہ نہیں کہتا کہ ہماری ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟اس موقع پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا رویہ بدلیں، مخالفین کو چور، ڈاکو کہنا چھوڑیں اور پارلیمان و جمہوریت کی توقیر کے لیے ایوان میں مل کر کام کریں۔ سینیٹر شیری رحمن نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ آصف زرداری نے جو کہا ہے اسے خوش آمدید کہنا چاہیے، آصف زرداری نے سب کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی یا کسی ایک جماعت نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے، آصف زرداری نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں