چچا زاد بھائی کو اغوا ہوئے 14 روز گزر گئے، پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی، دکی کے متاثرین کی فریاد
دکی (آن لائن) نصیب آباد کے رہائشی آدم خان لیلزئی نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمارا چچا زاد بھائی 7 سالہ وقار ولد محمد حسین گزشتہ 14 دنوں سے اغوا ہوا ہے۔ باغ لیز میں کام کرنے والے ایک نامعلوم ملزم جن کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں نے ہمارے چچا زاد کو تاوان یا جنسی زیادتی کی غرض سے اغوا کیا ہے۔ ہم پولیس تھانے کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں مگر پولیس ہماری ایف آئی آر تک درج نہیں کررہی، الٹا ہمارے اوپر دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔ ایس پی کے ساتھ بارہا ملاقات کی ہے۔ مگر پولیس مظلوم کے بجائے ظالموں کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی اور آل پارٹیز دکی سے اپیل کی ہے کہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیا جائے اور ہمارے چچا زاد کو بازیاب کروایا جائے۔
Load/Hide Comments


