خضدار میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 6 افراد زخمی
خضدار (این این آئی) خضدار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 6 افراد زخمی۔ اتوار کو خضدار کے علا قے این 25 ہائی وے کراڑو کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مال بردار مسافر کوچ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


