وڈھ ، مینگل قبائل کے مابین کشیدہ صورت حال برقرار
وڈھ(نمائندہ انتخاب) مینگل قبائل کے مابین کشیدہ صورت حال میں بہتری نہ آسکی ۔خان آف قلات کے صاحبزادے پرنس محمد احمد زئی دوسرے دن بھی وڈھ میں مقیم ہیں اور دونوں فریقین سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں ، زرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پرنس محمد احمد زئی نے دونوں فریقین کے مابین معاملے کی پر امن حل پر زور دیا، زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے قبائلی سربراہان مغوی افراد کے رہائی کے خواہاں ہیں ۔
Load/Hide Comments


