خاران میں سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لے جانیوالے ٹرالروں پر مسلح افراد کی فائرنگ
خاران (مانیٹرنگ ڈیسک) خاران سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والے ٹرالروں پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ اطلاعات کے مطابق خاران سٹی میں قصاب خانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لیے سامان لے جانے والے ٹرالروں پر حملہ کیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ خاران گواش روڈ پر قصاب خانے کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لیجانے والی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والے ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اب تک جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


