خاران میں قربانی کے جانوروں سے لیکر پیٹرول اور اشیا خورونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر

خاران (آن لائن)عیدالحضہی قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل گیا اور انتظامیہ بالخصوص پرائس کنٹرول کمیٹی خواب غفلت میں ہے قربانی کے بکرے سے لیکر پیٹرول،ٹماٹر اور برف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جو غریب کے دسترس سے باہر اگئی ہیں عید کے دن جتنے قریب ارہی ہیں اسی حساب سے مہنگائی کے پر نکلتے ارہے ہیں دو دن پہلے پیٹرول 180فی لیٹر تھا اب جبکہ 250 تک فی لیٹر پہنچ گئی ہے اسی طرح ٹماٹر دو دن پہلے 40 روپے فی کلو تھا اب 150 تک آگئی ہیں برف فیکٹری مالکان نے شدید گرمی میں برف فی کلو 100 کلو تک لے ائی ہے برف فیکٹری مالکان نے اپنے من مانیاں شروع کی یے بجائے کہ لوگوں کو سستا برف مہیاہو لیکن شہر میں برف غائب ہے دن میں ایک برف فیکٹری چلتا ہے دوسرے دن دوسرا چلتا ہے عجیب نظام بن گئی ہیں غریب لوگ اس شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی سے محروم ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے مطالبہ کیا وہ خاران میں ہو شر با مہنگائی پر فوری کنٹرول کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں