چشمہ اچوزئی میں کیو ڈی اے نے غیر قانونی رہائشی اسکیم متعارف کرائی، عوام فراڈ کا حصہ نہ بنیں، کسان اتحاد
کوئٹہ (آن لائن) کسان اتحاد رجسٹرڈ کے رہنماﺅں زمینداروں حاجی مقصود احمد، ڈاکٹر مقبول احمد، حاجی عبدالصمد اور دیگر نے چشمہ اچوزئی میں کیوڈی اے کی جانب سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود غیر قانونی طور پر اسکیم لانچ کی ہے جس کے ہم مذمت کر تے ہیں اور ہماری وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ہماری زمینوںپر ڈاکہ ڈالنے کو روکا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔ یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو نواحی علاقے چشمہ ا چوزئی، محال حوزگی کے زمیندار ہیں ہماری زمینوں پر کیو ڈی اے نے غیر قانونی طور پر اسکیم لانچ کی ہے اس زمین پر عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کئے گئے ہیں اس لئے ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کیوڈی اے کے اس فراڈ کا حصہ نہ بنیں اور ہماری نیب سمیت دیگر اعلیٰ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ اسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی کیوڈی اے کیخلاف قانونی کارروائی کریں کیونکہ اس غلط اقدام سے بڑا اسکینڈل ہونے جارہا ہے، اس میں شریک زیڈ کے بی سے بھی ہماری درخواست ہے کہ اسکیم سے پیچھے ہٹ جائیں اور زمینداروں کے حق پر ڈاکا نہ ڈالا جائے۔ ہماری وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ہماری زمینوںپر ڈاکہ ڈالنے کو روکا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں اور ہماری زمینیں ان سے بچ سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری 1250 ایکٹر اراضی پر اسکیم لانچ کی جارہی ہے، اس کے حوالے سے ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے اگر یہ سلسلہ روکا نا تو ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گئے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔


