وزیر داخلہ بلوچستان نے ہرنائی مانگی ڈیم پر پیش آنیوالے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
کوئٹہ (آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے ہرنائی مانگی ڈیم کے قریب پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی انہوں نے متعلقہ حکام کو اب تک کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے احکامات بھی دیے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ واقعے میں غفلت مرتب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ حکام ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے جبکہ ٹرانسپورٹ کے مالکان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا ضلعی انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات بھی جاری کیے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments


