لوگوں کی کوشش ہے کہ مجھے قتل کیا جائے، کسی سے اپنی زندگی کی حفاظت کی بھیک نہیں مانگو ں گا، سردار یار محمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالت میں نا مساعد حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کرنے پر حکومت وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بولان میں جو سیلاب آیا اس کے بحالی کیلئے ایک ارب روپے بھی خرچ نہیں ہوا اب دوبارہ تمام محکموں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے مون سون کے دوران ہائی الرٹ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کیلئے 60ارب روپے بجٹ میں مختص کی ہےں اللہ پاک نے ابھی تک میری موت نہیں لکھی ہے ایک جج کے پاس 4سیکورٹی گارڈز موجود ہیں لیکن اراکین اسمبلی کے پاس یہ سہولت موجود نہیں لوگوں کی کوشش ہے کہ مجھے قتل کیا جائے لیکن اللہ نے ابھی تک میری حفاظت کی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن بھی خونی ہونگے میرے حلقہ انتخاب میں جس طرح غیر منتخب لوگوں کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے جارہے ہیں میں اس کی مذمت کرتا ہوں امن وامان کو درست بنانے والے خود ہی حالات خراب کریں تو کس سے گلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی حفاظت کی بھیک کسی سے نہیں مانگو ں گا۔


