کوئٹہ سول لائن پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ(یو این اے)سول لائن پولیس تھانے پر دستی بم حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ تھانے کے قریب رہائشی گھروں میں خوف و ہراس پھیلا گیا دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل ٹیم نے عمارت کی تلاشی لی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں سول لائن تھانہ میں دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تھانہ کے داخلی دروازے کا حصہ دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں پولیس کی چوکی بھی نظر آرہی ہے ویڈیو میں دستی بم گرتے اور دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا یے۔ دھماکے کے بعد آگ کا شعلہ بھڑکتا ہو ا نظر آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں