وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں