ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان کے علاقے رانا زئی میں سرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 3 شر پسند مارے گئے۔پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے محلہ رانا زئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔اس حملے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا اور مقابلے میں 3 شر پسند ہلاک ہو گئے.اس مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں