خضدار، لیویز فورس کی کارروائی، مفرور ملزم گرفتار

خضدار ( آئی این پی ) لیویز فورس باغبانہ کا مفرورملزمان کے خلاف کاروائی جاری ایک اور مفرور ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی کے ہدایت پر لیویز تھانہ باغبانہ انچارج دفعدار محمد ابرہیم و ایس ایچ او حفیظ اللہ کھیازئی اور انچارج باجوئی پوسٹ عمران خالق ودیگر لیویز ملازمان کے ہمراہ چھاپہ مارکر مقدمہ نمبر 41/2023بجرم زیر دفعہ 380-447-34ت پ میں نامزد ومفرور ملزم محمد حسن ولد یار محمد سکنہ باجوئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔لیویز فورس کی جانب سے اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کروائی یونہی جاری رئیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں