شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات، ق لیگ میں واپس لانے کی ایک اور کوشش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کے ہمراہ چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی موجود تھے، ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جیل میں پرویز الہٰی کو ایک بار پھر قائل کرنے کی کوشش کی گئی، پرویز الہٰی واپس ق لیگ میں آنے کو تیار ہیں لیکن مونس الہٰی نہیں مان رہے۔چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کو کہا کہ مونس الہٰی اور اپنے گھر والوں کو سمجھائیں، ہمیشہ اکٹھے رہیں اور اسی میں بہتری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی سے کچھ دنوں میں دوبارہ ملاقات کا امکان ہے۔چوہدری شجاعت سے ملاقات سے پہلے پرویز الہٰی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا تھا۔ ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں