نصیرآباد ، مختلف ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی
نصیرآباد( آئی این پی ) نصیرآبادمیں دو مختلف روڈ حادثات میں دو خاتون سمیت سات افراد زخمی ھوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید علاج معالجہ کے لاڑکانہ ریفر کردیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی پولیس تھانہ صدر کے حدود اوچ پاور نزدیک دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سجاد عبداللہ ساجد شامل ہیں جبکہ دوسرا حادثہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود بر شوری قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار اور ویگن میں ہوا جس میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں یار محمد ڈرائیور عبدالطیف شاہ میر مسماتہ ش فرمان علی مسماتہ س شامل ہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


