بلوچستان سے مذہبی اسکالرز اور علما کا 5 رکنی وفد عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے تہران روانہ

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان سے مذہبی سکالرز اور علما کرام کا 5رکنی وفد مشہد میں ایکسپو 2023ءاور تہران میں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے تہران روانہ ہو گیا وفد مذہبی سکالر سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں روانہ ہوا وفد میں صاحبزادہ بسم اللہ ، قاری نعیم الرحمن نورزئی، فہیم خان باروزئی، نوید خان باروزئی، شامل ہیں وفد ایران کے شہر مشہد میں 4سے 7 جولائی تک منعقد ہونے والی ایکسپو 2023میں شرکت کرے گا اس کے بعد مذکورہ وفد تہران میں 11سے 14جولائی تک منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کرے گا اس کے علاوہ مختلف وفود اور اعلی حکام سے ملاقاتیں اور منعقدہ تقاریب میں بھی شریک ہوں گئے سردار محمد اقبال خلجی کا کہنا ہے کہ مذکورہ وفد کی کوشش ہوگئی کہ اس دورہ کے دوران پاکستان اور ہمسایہ ملک ایران کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور بارڈر ٹریڈ کو مزید بہتر بنانے اور امت مسلمہ اور اتحاد بین المسلمین کی مضبوطی کیلئے اپنا قردار ادا کریں گئے کیونکہ دونوں مملک کے درمیان بارڈر ٹریڈ اور تجارتی سرگرمیاں کو مزید بڑھانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں وفد کا یہ دورہ 2ہفتوں پر محیط ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے دورہ کے دوران ہر فورم پر دونوں مملک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں