کوئٹہ میں نجی شادی ہال کی پارکنگ سے گاڑی چوری کے حوالے سے خاتون کی وضاحت
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کی رہائشی مہوش سعید نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نجی میرج ہال کی پارکنگ سے انکی گاڑی چوری نہیں ہو ئی بلکہ گاڑی میں شریک انکی بہن نے گاڑی لے جاکر فروخت کر دی یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میری بہن نے مجھے بتائے بغیر مجبوری کی حالت میں گاڑی لے جا کر فروخت دی تھی تاہم مجھے اس وقت علم نہیں تھا گھبراہٹ کی وجہ سے ہمیں یہی لگا کہ گاڑی چوری ہو گئی ہے لیکن میری بہن نے بعد میں مجھے بتادیا ہے کہ مین نے گاڑی فروخت کر دی ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں اورپو لیس کے بھر پور تعاون کر نے پر انکی بہت مشکور ہوں۔
Load/Hide Comments


