خضدار کے نام پر سیاست کرنیوالے ناکام ہوئے، عوام کو لڑوا کر ہڑتال کرنا دانشمندی نہیں، ہدایت الرحمن
کوئٹہ (آئی این پی) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ خضدار کے نام پر سیاست کرنے والے ناکام ہوئے، عوام کو لڑاکر ہڑتال کروانا دانشمندی نہیں ۔سیاسی طور پر عوام کو دھوکہ دینے والے اب ہڑتالوں کے سہارے زندہ ہیں خضدار کو بدامنی کی طرف دکھیلنے والے اہل بلوچستان کو کیا امن دیں گے ۔حق دوتحریک خضدار وبلوچستان کو امن وانصاف اورحقوق دیں گے گوادر کے عوام کو حقوق دلاکر اہل بلوچستان کو بھی سیاسی دکانداروں مفادپرست وپیٹ پرستوں کی چنگل سے آزادکریں گے۔عوام نے بی این پی کو مستردکرکے حق دو تحریک کاساتھ دیاہے۔ حق دوتحریک عوام کوبنیادی حقوق فراہم کرکے ظلم وجبر اورانصافی سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوادر تربت کو نہ صاف پانی میسر ہے اورنہ ہی بجلی وگیس کی سہولت ،حکومت گوادر نے نام پر ملک کو ترقی دینا چاہتی ہے مگر گوادر کے عوام کو ترقی وخوشحالی اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھناچاہتی ہے حکمران غلط بیانی وجھوٹے دعوﺅں کے بجائے عملی اقدامات اُٹھالیں تاکہ قوم مسائل وپریشانیوں کے دلدل سے باہر آسکیں ۔ گوادر وبلوچستان کو عوام کو یتیم گداگربناکر ان کو خیرات دینے والے سن لیں ہم خیرات نہیں حق مانگ رہے ہیں حق مانگنے والوں کو غدار کہنابند کیا جائے بلوچستان کے وسائل دوسرے علاقوں پر خرچ کیا جائے اور اہل بلوچستان کو ترقی وخوشحالی روزگار اور تعلیم سے محروم رکھ کر انہیں پہاڑوں کی طرف دکھیلنے والے ہمارے خیر خواہ نہیں نوجوانوں کو احساس محرومی ،ردعمل کی طرف نہ دکھیلا جائے نوجوان قوم کو سرمایہ ہے ہم نوجوانوں کو ساتھ ملاکر قوم کو حقوق دلائیں گے گوادر میں پینے کا پانی نایاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاعلاقے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے دور رکھ کر ترقی کا خواب دکھایا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی ظالم کے خلاف اور مظلوم کیساتھ ہے ہم گوادر کے عوام سیاسی دینی قیادت کو یکجاکر کے عوام کو ان کا بنیادی انسانی آئینی قانونی حقوق دلائیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بدقسمتی سے ظلم وجبر میں صوبائی حکومتوں میں شامل افراد وپارٹیاں بھی وفاق کیساتھ ہیں جو لمحہ فکر اور عوام دشمنی ہے۔


