کامیاب پر امن پہیہ جام ہڑتال کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا،مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 جولائی کے کامیاب پر امن پہیہ جام ہڑتال نے بہت سے لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اب بلوچستان نیشنل پارٹی کے پر امن جمہوری ہڑتال کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کریں اہل بلوچستان کے بلوچ اور پشتون علاقوں میں پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں کسی ایک شخص کے گاڑی کے شیشے تک نہیں ٹوٹے عوام اور ٹرانسپورٹرز نے رضا کارانہ طور پر پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنایا لیکن سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈہ شروع کیا گیا کہ بہت سی ہلاکتیں ہوئی لیکن کوئی ثبوت نہیں کہ ہلاکتیں پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ہوئی ڈیتھ سکواڈ کے ایماءپر سوشل میڈیا پر تفتان کے 8جون کی تصویر چلائی گئی جس میں یہ واضح ہے کہ واقعہ 8جون کا تھا ستم ظریفی کا عالم ہے کہ بلوچستان کے جمہوری سیاست میں ہمیشہ مداخلت رہی ہے یہاں پر کوشش کی گئی کہ ایسے غیر سیاسی لوگوں کو جعلی انتخابات کے ذریعے اقتدار پر براجمان کیا جائے سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے بے ضمیر اور کرپٹ قیادت مسلط کی گئی جن کا تعلق ڈیتھ سکواڈ ، مسلح جھتوں سے تھا وہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حصول کے بجائے یہاں کے وسائل کو لوٹنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے رہے اب پھر پروپیگنڈہ مہم کا مقصد یہی ہے کہ بی این پی کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے اور بلوچستان کے عوام کو مسلح جھتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے اس سے قبل بھی جتنے بھی فیصلے بزور طاقت کئے گئے اس میں ہمیشہ کامیابی عوامی قوتوں کی ہوئی بی این پی جمہور کی سیاست کرنا چا رہی ہے اہل بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتیں بخوبی جانتی ہے کہ بی این پی کے سیاسی جدوجہد کا محور و مقصد عوامی کی قومی جدوجہد ، فلاح و بہبود ہے ماضی میں بھی سیاست میں مداخلت اور طاقت کے استعمال کی وجہ سے حالات خراب ہے پارٹی کے ہڑتال میں کہیں بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ایسی باتیں جھوٹ کا بلندہ ہیں کسی بھی شخص کے ہاتھوں کاغذ پکڑا کر الزام لگانے سے الزامات ثابت نہیں ہوتے عوام کی ہڑتال کی حمایت ہی ہماری کامیابی ہے بلوچستان کے باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ مسلح جھتے کون سے ہیں اور ان کا کردار کیا رہا ہے۔


