برطانیہ کیلئے لاک ڈاؤن تباہ کن، معیشت 20اعشاریہ 4فیصد سکڑ گئی

لندن(انتخاب نیوز) کورونا وائرس کے پیش نطر دنیا بھر کے ملکوں نے معاشی نقصانات کے باوجود لاک ڈاؤن لگایا تاکہ وہ اس وائرس کو پھیلنے سے روک سکیں۔ کچھ ممالک پر لاک ڈاؤن کے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ برطانیہ دنیا بھر میں معاشی حوالے سے مستحق ملک سمجھا جاتاہے لیکن حالیہ کورونا وائرس کے بعد برطانیہ کی معیشت سکڑتی جا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے برطانیوی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل کے آخر میں برطانیہ کی معیشت 20اعشاریہ 4فیصد سکڑ گئی۔ برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اس تاریخی معاشی بحران سے ملک کے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بحران کو 2008کے عالمی معاشی بحران سے سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2008کے معاشی بحران سے تین گنا زیادہ ہے۔ برطانیوی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل کا مہینہ برطانیوی معیشت کیلئے بدترین رہا ہے کیونکہ اس مہینے برطانیہ میں مکمل لاک ڈاؤن نافڈ تھا۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے مئی مٰں لاک ڈاؤن میں کورونا خطرات کے باوجود نرمی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں