بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی ممبران کی حلف برداری اور انتخابات 6 جولائی کو ہوں گے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران کی حلف برداری اور انتخابات کل 6 جولائی 2023ءکو ہوں گے۔ تمام انتظامات مکمل، ڈسٹرکٹ کونسلز کے 1266 ممبران اپنا حق رائے دئی استعمال کریں گے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران کی حلف برداری اور چیئرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات 6 جولائی 2023 ءکو ہونگے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، بلوچستان کے 35 اضلاع کے ضلع کونسلز کیلئے منتخب شدہ ممبران حلف لیں گے اور پھر چیرمین اور وائس چیرمین کیلئے ووٹنگ کر کے انتخاب کریں گے۔ پولنگ صبح آٹھ 8 سے شام چار 4بجے تک جاری رہے گی 35اضلاع میں 1266ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران حق رائے دئی استعمال کریں گے تمام ممبران کو ہدایت کی جاتی کہ ووٹنگ کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ اور الیکشن کمیشن سے جاری کردہ کارڈ ساتھ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں